پرشانت کشور کا اعلان ’بات بہار کی‘مہم کے تحت10لاکھ نوجوانوںکو جوڑیں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Feb-2020

پٹنہ: انتخابی پالیسی ساز اور جنتادل یو کے سابق قومی نائب صدر پرشانت کشور نے آج پٹنہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2مارچ سے بات بہار کی پروگرام کے تحت ریاست کے مختلف ضلعوں کا دورہ کریں گے اور 10لاکھ نوجوانوں کو جوڑنے کا کام کریں گے۔ جنتا دل یو سے خارج ہونے کے بعد پہلی بار پٹنہ پہنچے پرشانت کشور نے کہا کہ میں کسی بھی نظریات سے متاثر نہیں ہوں۔ میں صرف گاندھی کی اصولوں سے متاثر ہوں ، گاندھی اور گوڈسے کے نظریات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس قریب سوا لاکھ سرگرم ممبر ہیں اور آنے والے دنوں میں وہ پورے بہار میں گھوم گھوم کر گاندھی کے نظریات کی تشہیر کریں گے اور نوجوانوں کواپنی مہم سے جوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار سے کچھ معاملے پر اختلافات رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں گاندھی لوہیا اور جے پی کے اصولوں کو مانتے ہیں تو پھر گوڈسے کوماننے والےکے لوگوں کے ساتھ وہ کیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ان کے دور اقتدار میں ترقی ہوئی ہے لیکن ترقی کی رفتار ایسی نہیں ہے جس کا موازنہ مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک جیسی ریاستوں سے کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کے معاملے میں بہار دوسری ریاستوں سے کافی پیچھے ہے۔ 2مارچ سے شروع کریں گے۔