دنیا بھر سے

پریتی پٹیل نے ایک سینئر افسر کو ہٹانے کی کوشش کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-Feb-2020

لندن،خیال کیا جا رہا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے محکمے میں انتہائی سینیئر افسر کو ان عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔روز نامہ ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے جواب میں باخبر ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ محترمہ پٹیل اور سر فلِپ رتنام کے درمیان اختلافات ہیں تاہم ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے کہ پرتیتی پٹیل افسران کو ’پریشان یا حراساں‘ کر رہی ہیں۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے پریتی پٹیل کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے جو بورس جانسن کے وزیراعظم بننے کے بعد سے وزارتِ داخلہ کی ذمہ داری سنبھال رہی ہیں۔ذرائع نے بی بی سی کے وزارتِ داخلہ کے نامہ نگار ڈینی شاہ کو بتایا کہ وزارتِ داخلہ کے مستقل سیکریٹری سر فلپ کو ہٹانے کے لیے وزیر اعظم کے دفتر سے مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ پریتی پٹیل اور سر فلپ کے درمیان کسی طرح کی عداوت یا ناراضگی نہیں ہے تاہم دونوں کے درمیان اختلافات ہیں اور وہ ایک دوسرے کے لیے نہیں بنے۔سر فلِپ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ پانچ سال تک کام کرنے کے بعد 2017 میں وزارتِ داخلہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

About the author

Taasir Newspaper