پونم، شکھا کی زبردست گیند بازی سے ہندستان کی فتح

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-Feb-2020

سڈنی،(یو این آئی) لیگ اسپنر پونم یادو(19 رن پر چار وکٹ) اور تیز گیند باز شکھا پانڈے (14 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندستان نے آسٹریلیا کو جمعہ کو آئی سی سی خواتین ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے مقابلے میں 17 رن سے شکست دے دی۔ہندستانی خواتین ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دپتی شرما کی 46 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 49 رن کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں چار وکٹ پر 132 رن بنائے جس کے جواب میں میزبان آسٹریلیا کی ٹیم 19.5 اوور میں 115 رن ہی بناسکی۔ ہندستان کی جانب سے پونم اور شکھا نے بہترین گیند بازی کرکے آسٹریلیا ئی ٹیم کو باندھے رکھا اور ٹورنامنٹ کی شروعات جیت سے کی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ایلیسا ہولی نے 35 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 51 رن بنائے۔ لیکن ان کی نصف سنچری آسٹریلیا کو جیت نہیں دلا سکی۔آسٹریلیا کی اننگز میں ہولی کے علاوہ ایشرے گارڈنر نے 34 رن ، بیتھ مینو نے 6، راچیل ہینس نے 6، کپتان میگ لیننگا نے 5، اور ڈیلیسا کمنس نے چار رن بنائے ۔ ہندستان کی جانب سے پونم نے چار اوور میں 19 رن دے کر چار وکٹ لئے۔ شکھا نے 3.5 اوور میں 14 رن دے کر تین وکٹ اور راجیشوری گائیکواڈ نے چار اوور میں 31 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا ٹیم کو شکھا نے موني کو آؤٹ کر اس کو پہلا جھٹکا دیا۔ موتھ کے بعد مینگ لیننگ نئے بلے باز کی حیثیت سے کریز پر اتریں لیکن کوئی کرشمہ نہیں کر سکیں۔ لیننگ کو گایکواڈنے تانیہ بھاٹیہ کے ہاتھوں کیچ کراکر آؤٹ کیا۔ابتدائی جھٹکوں کے درمیان ہیلی نے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور شاندار نصف سنچری لگائی۔ اگرچہ ہیلی اپنی اس اننگز کو آگے نہیں بڑھا سکیں اور پونم کا شکار بنیں۔ ہیلی کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیائی اننگز لڑکھڑاگئی۔ اس دوران گارڈنر نے بہترین شاٹ کھیل آسٹریلیا کی امیدوں کو روشن رکھا۔گارڈنر کا وکٹ شکھا نے لیا اور آسٹریلیا کی آخری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ گارڈنر میں 36 گیندوں میں 34 رن کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔