پٹنہ کے ایک مکان میں دھماکہ4 زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Feb-2020

پٹنہ ( یواین آئی ) بہار کے دار الحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان تھانہ علاقہ میں دلدلی روڈ واقع ایک مکان میں آج صبح دھماکہ میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ دلدلی روڈ کے ایک مکان میں آج صبح اچانک دھماکہ ہو گیا ۔ اس واقعہ میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ کے بعد آس ۔ پاس کے علاقے میں افرا تفری مچ گئی ۔ سبھی زخمیوں کو پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال ( پی ایم سی ایچ ) میں داخل کرایا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ابھی دھماکہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ یہ تفتیش کا موضوع ہے ۔ جائے وقوع پر پولیس اور انتظامیہ کے سنیئر افسران پہنچ چکے ہیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔