سیاست سیاست

چراغ پاسوان نے ہڑتالی اساتذہ کے مطالبات کی حمایت کی،کہا نافذکراکر رہیں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-Feb-2020

پٹنہ :کانٹریکٹ اساتذہ کی ہڑتال کے درمیان ایل جے پی کے سربراہ چراغ پاسوان نے ہڑتالی اساتذہ کے مطالبے کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہاکہ ہم ان کے مطالبات کو تسلیم کراکر رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کانٹریکٹ اساتذہ کے مسائل کو ایل جے پی اپنے انتخابی منشور میں شامل کرے گی ۔ شیوہر جانے کے موقع پر کانٹریکٹ اساتذہ نے بہار فرسٹ بہاری فرسٹ ویزن ڈاکیومنٹ میں ڈالنے کےلئے عرضی پیش کی تھی جس کے بعد چراغ پاسوان نے وعدہ کیا کہ اسے ہم پارٹی کےمنشور میں شامل کریںگے واضح ہوکہ بہار میں کانٹریکٹ اساتذہ مساوی کام کےلئے مساوی تنخواہ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور گزشتہ 17فروری سے غیر معینہ ہڑتال پر ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper