ریاست

چمکی بخار کے معاملے پراعلی افسران نے کی جائزہ میٹنگ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-Feb-2020

مظفر پور :چمکی بخار کے سلسلے میں آج مظفر پور میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی ۔ میٹنگ میں محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجئے کمار ہیلتھ سوسائٹی کے ایگزکٹیو ڈائرکٹر ، ترہت ڈویزن کے کمشنر کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ بھی موجود تھے ۔ واضح ہو کہ چمکی بخار کئی برسوں سے مظفر پور کے علاقہ کے لوگوں کو کافی پریشان کر رہا ہے ۔ چمکی بخار کے ایکسپرٹ نے ریسرچ میں پایا کہ جیسے جیسے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتاہے ۔ ویسے ویسے چمکی بخار میں تیزی آنے لگتی ہے ۔ خاص کر مئی اور جون میں اے ای ایس کے مریض کافی زیادہ تعداد میں آتے ہیں لیکن مانسون کے بعد اس میں کمی آنے لگتی ہے ۔ حالانکہ حکومت بہار اور یونیسیف کی کوششوں سے اس مرض سے ہونے والی اموات میں میں کمی آئی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper