ریاست

ڈی ایم و ایس پی نے میٹرک امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Feb-2020

بیگوسرائے :(محمد کونین علی )ضلع مجسٹریٹ مسٹر اروند کمار ورما اور پولس سپرنٹنڈنٹ اوکاش کمار نے آج کارگل وجئے کانفرنس ہال میں بہاراسکول اگزامینشن بورڈ پٹنہ کے ذریعہ 17سے 24فروری تک منعقد ہونے والے میٹرک امتحان کو لیکر تمام متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی رچی پانڈے ، ضلع ٹرانسپورٹ افسر شری پرکاش ، اعلی ٹریزری افسرنربھئے کمار ، او ایس ڈی سچیدا نند سمن اور تمام ایس ڈی او موجود تھے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سالانہ میٹرک امتحان لاکھوں بچوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے ۔ اور اس کا بائیکاٹ کسی صورت میں قبول نہیں ہوگا ۔ بچوں کے مستقبل سے کھیلواڑ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانٹریکٹ ٹیچر س یونین کے ذریعہ ہڑتال کےمدنظر امتحان میں اثر پڑنے کا امکان ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ 17فروری سے شروع ہونے والے میٹرک امتحان کو لیکر ضلع میں 33امتحان مراکزبنائے جائیں گے یہ امتحان دونشستوں میں ہوگی۔ امتحان مراکز پر دیر سے آنے والے طلبا کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ امتحان مراکز میں کسی طرح کا الیکٹرانک سامان لانا ممنوع ہے ۔ اس موقع پر پولس سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ طلبا کے مفاد میں یہ ضرور ی ہے کہ یہ امتحان صاف شفاف ماحول میں منعقد کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ انٹر امتحان کی جگہ میٹرک امتحان میں زیادہ طلبا شامل ہوں گے ۔ اس لئے تمام پولس افسران اور خاص طور سے ٹریفک انتظام سے جڑے پولس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ضلع میں امتحان کے دوران ٹریفک انتظامات ٹھیک کرنے کےلئے ایک منصوبہ بنالیں ۔

About the author

Taasir Newspaper