کنٹریکٹ اساتذہ اور لائبریرین کی تنخواہ کےلئے 20عرب روپئے جاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-Feb-2020

پٹنہ :ریاستی حکومت نے مالی سال 20-2019میں ریاست کے سکنڈری تعلیم کے تحت ضلع پریشد اور مختلف شہری بلدیات میں منظور شدہ عہدے پر بحال کنٹریکٹ سکنڈری اساتذہ ،سینئر سکنڈری اساتذہ اور لائبریرین کی تنخواہ کی ادائیگی کےلئے 2عرب 4کروڑ سپورٹنگ گرانٹ کے تحت ریلیز کر دی گئی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے تحت کنٹریکٹ سکنڈری ، سینئر سکنڈری اور لائبریرین کے رواں مالی سال کے تنخواہ کےلئے 3کروڑ روپئے کومنظور ی دی گئی ہے جبکہ نگر پنچایت کے انہیں عہدے پر بحال ملازمین کےلئے 24کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔