ریاست

گیس سیلنڈر کی قیمت میں اضافہ کو لیکر راجد کارکنان کا مظاہر ہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

پٹنہ سیٹی :(ذوالقرنین )مرکزی حکومت کے ذریعہ گیس سیلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پٹنہ صاحب راشٹریہ جنتادل کے کارکنان نے مظاہر ہ کیا ۔ مظاہر ہ کی قیادت بہار ریاستی راجد کے جنرل سکریٹری بلرام چودھری نے کیا ۔ مظاہر ہ میں شامل راجد کارکنان نے ہاتھوں میں تختیاں لے کر خالی سیلنڈر کے ساتھ پٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان کے خلاف نعرہ بازی کیا ۔ اس موقع پر لیڈران نے کہاکہ پٹرولیم اشیا میں قیمت میں اضافہ عوام کے حق میں نہیں ہے ۔ اس مظاہر ہ میں معراج ضیا ، سید وصی الدین ، اجیت سنگھ کشواہا ، ببلو جیسوال ، محمد قمر رضوی ، محمد شانو ، کندن مالی ، شیلا دیوی ، سنیتادیوی وغیرہ شامل تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper