گیس کی قیمت میں اضافے کے خلاف مظاہرہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

پٹنہ(اسٹاف رپورٹر)بہار ریاستی خاتون کانگریس کی صدر امیتا بھوشن کی قیادت میں آج پارٹی صدر دفترصداقت آشرم میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کے بعد خواتین نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کے خلاف احتجاجی مارچ کرتے ہوئے بورنگ روڈ چوراہے پر مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔اسمبلی انتخاب کے مد نظر میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ احتجاج کے دوران امیتا بھوشن نے بتایا کہ مرکزی حکومت ایک طرح سے اپنی سیاسی شکست کا انتقام خواتین سے لے رہی ہے۔