ادھیر رنجن چودھری ٹرمپ کے اعزاز میں منعقد عشائیہ کا بائیکاٹ کریںگے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-Feb-2020

کلکتہ  (یواین آئی ) لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کے ذریعہ دی گئی عشائیہ میں شرکت نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کانگریس لیڈر نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو عشائیہ میں مدعو نہ کیے جانے پر احتجاج کرتے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر کل ہندوستان پہنچیں گئے۔اور احمد آباد کے اسٹیڈیم میں ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا ۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے اس پر وگرام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپے خرچ کرکے ٹرمپ کا استقبال کرنے کا مقصد کیا ہے ۔یہ عیشائیہ تقریب منگل کو منعقد ہوگا۔بہرام پور سے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ٹرمپ اور مودی کو دونوں بڑی جمہوری ملکوں کےسربراہ ہیں ۔جمہوریت کی جڑیں گہری اور پھیلی ہوتی ہیں ۔