اعتماد سے لبریز ٹیم انڈیا کاآج بنگلہ دیش سے سامنا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-Feb-2020

پرتھ، (آئی این ایس انڈیا) موجودہ چمپئن آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح کے بعد اعتماد سے بھرپور ہندوستان آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ میں پیر کو یہاں اپنے دوسرے گروپ میچ میں بنگلہ دیش سے بھڑے گا۔بنگلہ دیش کے خلاف اس کا مقصد اپنی فتوحات جاری رکھناہوگا۔لیگ اسپنر پونم یادو کے جادوئی اسپیل کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں آسٹریلیا کو 17 رنز سے شکست دے کر حیران کر دیا۔آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے کے باوجود ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم بنگلہ دیش کو ہلکے سے نہیں لے سکتی۔ہندوستانی ٹیم کو یہ احساس بخوبی ہوگا کہ اسے اپنے اس مخالف سے 2018 میں ٹی 20 ایشیا کپ میں دو بار شکست جھیلنی پڑی تھی۔جیمما روڈرگس اور پہلے میچ میں 15 گیندوں پر 29 رنز بنانے والی 16 سالہ اوپنر شیفالی ورما ایشیا کپ ٹیم کا حصہ نہیں تھیں۔لیکن اگرہندوستان کو بنگلہ دیش کو ہرانا ہے تو ٹاپ آرڈر میں ان دونوں کا کردار اہم ہوگا،ان دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ پانچ میچوں میں ہندوستان نے تین اور بنگلہ دیش نے دو میچ جیتے ہیں،ہندوستان اگر پیر کو جیت درج کر لیتا ہے تو وہ پانچ ٹیموں کے گروپ میں ناک آؤٹ کے قریب بھی پہنچ جائے گا۔ہندوستان کو اگرچہ اپنی بلے بازی کو بہتر کرنا پڑے گا کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے بلے باز کی ضروری کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائی تھی اور ٹیم انڈیا صرف 132 رنز ہی بنا پائی۔ورلڈ کپ سے پہلے سہ رخی سیریز ہی ہندوستانی بلے باز باقاعدہ اچھی کارکردگی نہیں کر پار ہی ہے،وہ مسلسل بڑا اسکور کھڑا کر نے میں جدوجہد کرتی دکھائی دے رہی ہے۔اگر پونم نے 19 رن دے کر 4 وکٹ نہیں لئے ہوتے تو آسٹریلیا کے خلاف بھی ہندوستان کی پوزیشن نازک بنی ہوئی تھی۔سہ رخی سیریز میں اچھی کارکردگی کرنے والی ہرمن پریت اور اوپنراسمرتی مدھانا گزشتہ میچ خاص شراکت نہیں دے پائی تھیں۔ٹیم کو ان دونوں سے بڑی اننگز کی توقع ہے۔پرتیبھا شرما نے آسٹریلیا کے خلاف 46 گیندوں پر 49 رنز بنائے اور وہ اپنی اس فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی۔