جرائم پیشوں نے اسلحہ کے زور پر کرانہ تاجر کو لوٹا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Feb-2020

بلیا ؍بیگوسرائے :(بی کے گلشن )بیگوسرائے ضلع میں بدمعاشوں نے ایک بار پھر کرانہ تاجر کو اپنا نشانہ بنایا ۔ لوٹ پاٹ کے دوران مارپیٹ کو انجام دیا ۔ معاملہ بلیا تھانہ حلقہ کا ہے ۔ جانکاری کے مطابق بلیا تھانہ حلقہ کے ہری او م نگر ویویکا نند اسکول کے نزدیک ترہٹ روڈ پر گزشتہ رات اسلحہ سے لیس جرائم پیشوں نے کرانہ تاجر کے ساتھ لوٹ پاٹ کیا اور مخالفت کرنے پر تاجر کے ساتھ مار پیٹ بھی کیا ۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ کرانہ دوکان چلانے والے گوپال ساہ گزشتہ رات دوکان بند کر گھر جارہے تھے ۔ تبھی جرائم پیشوں نے انہیں راستے میں روکا اور لوٹ پاٹ کرنے لگے ۔ اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کیا ۔ جس سے تاجرنے زخمی ہوگیا ۔ کرانہ تاجر بلیا تھانہ حلقہ کے بڑی بلیا باشندہ گوپال ساہ کو نامعلوم جرائم پیشو ں نے لوٹ پاٹ کے دوران مار پیٹ کر زخمی کردیا ۔ اس حادثہ سے آس پاس کے علاقوں میں خوف کا ماحول ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران تاجر نے اپنی جان بچاکر کسی طرح وہاں سے نکلا ۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولس تفتیش کر رہی ہے ۔ فرار جرائم پیشوں کی گرفتاری کےلئے چھاپہ ماری چلائی جارہی ہے ۔