مظفر پور میں سڑک حادثہ 4افراد کی دردناک موت کئی زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-Feb-2020

مظفر پور:مظفر پورمیں الگ الگ سڑک حادثہ میں 4لوگوں کی موت ہوگئی ۔ جبکہ 4دیگر زخمی ہوگئے ۔ خبر کے مطابق سکرا تھانہ کے محمدپور بادل علاقہ میں ہوئے سڑک حادثہ میں دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 4دیگر زخمی ہوگئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بس اور آٹو کے ٹکر میں موقع پر ہی دولوگوں کی موت ہوگئی ۔ زخمیوں کو ایس کے ایم سی ایچ میں بھیجا گیا ہے ۔ وہیں سکڑی تھانہ علاقہ میں پک اپ وین نے دولوگوں کچل ڈالا ۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔