نیوزی لینڈ میں ہندوستانی ٹیم سے جڑیںگے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Feb-2020

نئی دہلی،(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی فاسٹ بالر ایشانت شرما نے قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنا فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے،اب وہ 21 فروری سے نیوزی لینڈ کے دورے پر ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم سے جڑیںگے۔ذرائع نے آئی اے این ایس سے بات چیت میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایشانت نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہاں، انہوں نے (ایشانت) فٹنس فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور اب وہ نیوزی لینڈ کے دورے پر ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم سے جڑیںگے۔31 سال کے ایشانت کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ودربھ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ (19-22 جنوری) کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔یہ چوٹ گریڈ3 کی تھی، جس کی وجہ سے ایشانت کو چھ ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ڈائریکٹر سنجے بھاردواج نے تب آئی اے این ایس سے کہا تھا کہ فاسٹ بالر ایشانت نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، کیونکہ انہیں چھ ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ایشانت کو ودربھ کی دوسری اننگز کے دوران پانچویں اوور میں ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔چوٹ کی وجہ سے وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔اس کے بعد ان کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تھا، جہاں رپورٹ میں انہیں سنگین چوٹ لگنے کی بات سامنے آئی تھی۔ہندوستان کو نیوزی لینڈ میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 فروری کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 29 فروری سے چار مارچ تک کھیلا جائے گا۔