چارہ گھپلہ معاملے میں لالو پرساد کی مشکلیں بڑھیں، سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

دہلی؍پٹنہ: چارہ گھپلے کے معاملے میں سزا کاٹ رہے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے دائر عرضی پر سپریم کورٹ میں سنوائی ہوئی۔ یہ عرضی جناب پرساد کوضمانت دینے کے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس بوبڈے ، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے سی بی آئی کی عرضی پر لالو پرساد سے جواب طلب کیا ہے۔ جانچ ایجنسی نے ہائی کورٹ کے 12جولائی 2019 کے حکم کے خلاف چیلینج دیا ہے۔ جانچ ایجنسی نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے لالو یادو کو قصوار ٹھہرانے اور انہیں سزا دینے کی نچلی عدالت کے فیصلے کو معطل رکھنے اور ان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم قانونی اعتبار سے صحیح ہیں۔ ہائی کورٹ نے دیو گھر ٹریزری سے 27.89 لاکھ روپے دھوکے سے نکالے جانے کے بعد انہیں ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ساڑھے تین سال کی سزا کی آدھی مدت جیل میں گذار چکے ہیں۔