ڈی ایم نے راجگیر ڈگری کالج کے اپروچ روڈ کا جائزہ لیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

بہار شریف (محمد دانش )ضلع مجسٹریٹ یو گیندر سنگھ نے آج راجگیر ڈگری کالج کے اپروچ روڈ کے کام کا جا ئزہ لیا ۔ضلع مجسٹریٹ نے کام کے رپورٹ پر سخت نا راضگی ظاہر کی ۔کام کی جگہ ایک جو نئیر انجینئر اور چار پانچ مزدور پائے گئے ۔وہاں نہ تو کوئی اسسٹنٹ انجینئر نا ہی اگزکیٹیو انجینئر مو جو د تھے۔ضلع مجسٹریٹ نے دھیمی رفتار سےکام پر نا راضگی ظاہر کر تے ہوئے متعلقہ محکمہ کے انجینئر سے ٹیلیفون پر با ت کی ۔اور انہیں پندرہ دنوں کے اندر سڑک کا تعمیر ی کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔