سیاست سیاست

370 کے سبب جموں وکشمیر کو اسکیموں کا فائدہ نہیں ملا: نائیڈو

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

نئی دہلی، (یو این آئی) نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو کہا کہ آرٹیکل 370 کے سبب جموں و کشمیر کے عوام کو فلاحی پروگراموں اور منصوبوں کا فائدہ نہیں ملا اور ریاست میں علیحدگی کے جذبے کو فروغ ہوا۔ مسٹر نائیڈو نے یہاں کینیڈا کی پارلیمنٹ-سینیٹ کے صدر جارج جے فیورے کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ جموں و کشمیر کا ہندوستان میں قانونی اندراج ہوا ہے اور آرٹیکل 370 ہٹانا ایک آئینی عمل ہے۔ آرٹیکل 370 آئین میں عارضی طور پر شامل کیا گیا تھا لیکن یہ 71 سال تک قائم رہا اور اسے گزشتہ سال ہٹا دیا گیا چونکہ جموں و کشمیر ایک سرحدی ریاست ہےجو پاکستان اور چین سے متصل ہے۔ اس کا فائدہ اٹھا کر بیرونی طاقتیں ریاست میں علیحدگی پسندی کو فروغ دیتی ہیں۔ مسٹر فیورےنے مسٹر نائیڈو کو کینیڈا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ کینیڈا کے وفد میں سینیٹ میں حزب اختلاف کے رہنما ڈونالد نیل پلیٹ ، سینیٹر يووون بویر، اور ہندوستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر بھی شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper