سیاست سیاست

2مارچ کو ممتا بنرجی کلکتہ میں پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-Feb-2020

کلکتہ(یواین آئی)کلکتہ کارپوریشن سمیت ریاست کے 92 میونسپلٹی میں ہونے ولے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ممتا بنرج نے پا رٹی لیڈروں کی 2 مارچ کو ایک میٹنگ طلب کی ہے۔نیتاجی انڈرو اسٹڈیم میں ہونے والی اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق جائزہ لیں گی اور پارٹی ورکروں کو ضروری ہدایات دیں گی۔اس سے قبل پارتھو چٹوپادھیائے اور فرہاد حکیم نے کلکتہ میں کونسلروں سے ملاقات کی تھی۔ اس اجلاس میں انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور بھی موجود تھے۔موجودہ کونسلروں کی کارکردگی اور امیدواروں کے انتخاب کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود کریں گی۔انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور جو اس وقت ممتا بنرجی کیلئے کام کررہے ہیں نے کلکتہ سمیت مختلف میونسپلٹیوں کے کاؤنسلروں کے کارکردگ کا جائزہ لے چکی ہے اور اس کی پوری رپورٹ ممتا بنرجی کو پیش کیا جاچکا ہے۔اس رپورٹ کی بنیاد پر ہی ممتا بنرجی کونسلروں اور پارٹی ورکروں سے بات کریں گی۔تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ پرشانت کشور نے موجود کونسلروں کی کاکردگی کا جائزہ کیلئے کیا معیار طے کئے تھے اور کیا باتیں معلوم کی گئی ہے۔تاہم ذرائع کے مطابق کونسلروں کی کاکردگی کے ساتھ عوامی مقبولیت اور پارٹی ورکروں کے ساتھ رابطے سے متعلق پوری معلومات فراہم کی گئی ہے۔پارٹی ورکروں کی میٹنگ کے بعد ممتا بنرجی ایک بار پھر اضلاع کا دورہ کریں گی اور اسی کے تحت وزیر اعلیٰ شمالی دیناج کے کالیا گنج میں 7مار چ میں پارٹی ورکروں سے ملاقات کریں گی۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مالدہ اور پرولیا بھی جائیں گی۔

About the author

Taasir Newspaper