الگ الگ معاملوں میں 4گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-March-2020

بلیا ؍بیگوسرائے : (بی کے گلشن)تھانہ حلقہ کے الگ الگ جگہوں سے بلیا پولس نے الگ الگ معاملوں میں 4ملزمین کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ۔ بلیا تھانہ انچارج راجیش کمار رائے نے بتایا کہ ملزم امانت حسین ولد نصرالدین کو کثیر مقدار میں انگریزی شراب کے ساتھ گرفتار کیا ۔ جس کے پاس سے 6کارٹن انگریزی شراب برآمد ہوا ۔ جبکہ دوسرا ملزم پرول ٹولہ باشندہ وکیل پاسوان ولد آنندی پاسوان ، تیسر ا ملزم انگد پاسوان اور گوتم پاسوان پرول ٹولہ باشندہ کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ۔