آشا بھوسلے کے سامنے پہلی بار گانا گایا تو گھبرا گئی تھی، شروتی ہاسن

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-March-2020

ممبئی(پی ایس آئی)بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ جب اْنہوں نے بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے سامنے پہلی بار گلوکاری کی تھی تو وہ گھبرا گئی تھیں۔گزشتہ روز بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشاہ بھوسلے کے سامنے گلوکاری کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔شروتی ہاسن کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ تصویر اْس وقت کی ہے جب اداکارہ اسکول کی ایک طالب علم تھیں اور اْنہوں نے تصویر میں اسکول کا یونیفارم بھی پہنا ہوا ہے۔شروتی ہاسن نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یہ دن یاد ہے جب میں اسکول کا یونیفارم پہنے لیجنڈری گلوکارہ آشاہ بھوسلے کے سامنے گانا گا رہی تھی اور میں اْس وقت بہت زیادہ گھبرائی ہوئی تھی۔‘شروتی ہاسن کا پلاسٹک سرجری کرانے کے اعتراف پر لوگوں کی تنقیدبھارتی اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے اِس تصویر سے بہت پیار ہے۔‘واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں شروتی ہاسن نے پلاسٹک سرجری کروائی تھی جس پر بھارتیوں نے اْن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بھارتیوں کی تنقید کا جواب دینے کیلیے شروتی ہاسن نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی تھیں۔شروتی ہاسن نے اْن تصاویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور انہیں اس پر کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی۔