Uncategorized ریاست

ایل این ایم یو ، دربھنگہ میں CET-BED 2020 کی کور کمیٹی کی میٹنگ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-March-2020

دربھنگہ(فضا امام) پروفیسر پریم کمار پرشاد (پرنسپل ، سی ایم سائنس کالج ، دربھنگہ )کو ۴؍سالہ بی ایڈ مشترکہ داخلہ امتحان ۲۰۲۰ء کے انعقاد کے لیے اسٹیٹ نوڈل افسر بنایا گیا ہے۔ واضح ہو کہ راج بھون ، پٹنہ کے ذریعہ ایل این متھلا یونیورسٹی ، دربھنگہ کو مذکورہ داخلہ امتحان کے انتظام کے لیے نوڈل یونیورسٹی بھی بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے CET-BED 2020 کے لیے بھی اس یونیورسٹی کو نوڈل یونیورسٹی بنایا گیا تھا جس کے اسٹیٹ نوڈل افسر پروفیسر اجیت کمار سنگھ بنائے گئے تھے۔ آج وائس چانسلر پروفیسر سریندر کمار سنگھ کی صدارت میں CET-BED 2020 کور کمیٹی کی دوبارہ میٹنگ ہوئی جس میں CET Integrated BED 2020کے لیے پروفیسر پریم کمار پرشاد کو اسٹیٹ نوڈل افسر اور ڈیولپمنٹ افسر پروفیسر کے کے ساہو کو کوآرڈی نیٹر بنایا گیا ہے۔ یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ اس امتحان کے انعقاد کے لیے الگ سے کور کمیٹی نہیں ہوگی بلکہ CET-BED 2020 کی کور کمیٹی ہی اس امتحان کے لیے بھی کام کرے گی۔ اس میٹنگ میں پروفیسر جے گوپال (پرو وائس چانسلر) ، کرنل نشیت کمار رائے (رجسٹرار )، پروفیسر رتن کمار چودھری (ڈی ایچ ڈبلیو) ، ڈاکٹر اروند کمار جھا (پرنسپل ، ایم آر ایم کالج ) ، ڈاکٹر ایس این رائے (کنٹرولر آف امتحانات) ، پروفیسر بی بی ایل داس (سینئر پروفیسر ، شعبۂ کامرس اور مینجمنٹ ) ، جناب سدھر کمار (فائنانس افسر) ، پروفیسر چندر بھانو پرساد سنگھ (صدر ، شعبۂ ہندی ، ایل این ایم یو) ، ڈاکٹر دیواکر جھا ( صدر، شعبۂ کامرس ) بھی موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper