بلیا تھانہ احاطہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-March-2020

بلیا ؍بیگوسرائے : (بی کے گلشن )ہولی تہوار کے مدنظر تھانہ احاطہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ تھانہ انچارج راجیش کمار رائے کی قیادت میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں ہولی پرامن ماحول میں منانے کےلئے اپیل کی گئی اور ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ہولی میں ڈی جے بجانے پر پابندی عائد رہے گی ۔ اگر کوئی شخص نشے کی حالت میں پائے گئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ہولی پرامن ماحول میں منانے کےلئے پولس افسران کی گشتی بھی چلائی جائے گی ۔ اس موقع پر بلیا ایس ڈی ایم ڈاکٹر اتم کمار ، ایس ایس پی انجنی کمار ، ایس ایچ او راکیش کمار رائے ، بی ڈی او وکاس کمار ، کے علاوہ کئی لوگ اس میٹنگ میں شامل تھے ۔