بھوکے مزدوروں کو کھانا کھلانا سب سےبڑا نیکی: رضیہ تبسم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-March-2020

بتیا،(انیس الوریٰ) بیریا بلاک کی ملیہی بلوا پنچایت کی سرپنچ ، رضیہ تبسم اپنی پنچایت میں گاؤں کے لوگوں کومسلسل تاکید کر رہی ہیں کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لاک ڈاؤن کی پیروی کرنے کے لئے معاشرتی فاصلہ بنائیں۔ اتوار کے روز اسی کے دوران گوپال گنج ضلع میں پولدار کی شکل میں کام کرنے والے 20 مزدور جواپنےگھر بگہا لوٹ رہے تھے انہیں بگہا پولس نے روک رکھا تھا سرپنچ نے کورونا کے بارے میں ان کو سمجھانے لگی تو کارکنوں نے 2 دن بھوکے رہنے کی بات بتائی۔جس پر سرپنچ نے انہیں اپنی رہائش گاہ لے جاکر کھانا کھلایا۔ مزدور ترت رام ، کرشنا رام ، موہن رام ، سوہن مہتو ، اجے کمار وغیرہ نے بتایا کہ وہ گوپال گنج کے جئے ما امبے کولڈ اسٹوریج میں پولدارکاکام کرتےتھے لیکن لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ان کا کام بند ہوگیا تھا ۔ جس وجہ سے ان کے سامنے فاقہ کشی کی نوبت آگئی۔ جس وجہ سے وہ پیدل ہی اپنے گھر کے لئے نکل پڑے۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وہ 2 دن سے صرف پانی پی کر چل رہے تھے۔ مزدوروں  نے کھانا کھایا اور سرپنچ رضیہ تبسم کو بہت دعائیں دیں اوراپنے گھر کیلئے نکل پڑے۔سرپنچ کے اس کام کو پورے علاقے میں تعریف ہورہی ہے۔