خدائے کریم کے علم سے دوری ہماری پستی کا سبب:مفتی صادق

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-March-2020

سہارنپور:(احمد رضا) قرآ ن مجید کی قابل رشک اور قابل تعظیم تعلیم ہی ہماری دینی اور دنیاوی کامیابیوں کی اصل کنجی ہے جس نے قرآن کو سیکھا اور سکھایا وہی کامیابی کو پہنچا قرآن صرف پڑھنے کا نہی بلکہ غور وفکر کے ساتھ عمل کرنیکا شاندار اور سب سے مستحکم ذریعہ نجات ہے ان اہم خیالات کا اظہار کل بعد نماز عشاء سائوتھ کھا لہ پار واقع ایک منارہ مسجد میں حفاظ کرام کی دستار بندی کے موقع پر محفل قرائت وجلسہ سیرت نبیﷺ پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے مفتی صادق مظاہری نے بتایا ہیکہ موجودہ حالات میں ہر مشکل سے نجات کا واحد حل قرآن حکیم کی تعلیم ہی ہے آپنے کہاکہ اللہ کے پاک کلام میں تمام مسائل، مشکلات، الجھنوں، مصائب، آفتوں ، بلائوں اور بیماریوں کا علاج موجود ہے ! ایک منارہ مسجد کے امام وخطیب اور جلسہ دستار بندی کے سرپرست قاری معصوم علی کی زیر نگرانی آٹھ بچیوں اور دو لڑکوں کے قرآن کریم مکمل حفظ کرنیکے خاص اور روحانی موقع پر مسجد ایک منارہ کے احاطہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم اسکالر اور بہ اخلاق سنجیدہ داعی اسلام مفتی صادق مظاہری نے زور دیکر کہاکہ پاک کلا م اللہ ہی نجات اور سربلندی کا واحد ذریعہ ہے اسلئے حکم ہیکہ اللہ کے کلام کی تلاوت کو معنوں کیساتھ اپنے اوپر لازم کیاجائے تاکہ دین اور دنیا کی اصل صورت ہمارے سامنے ظاہر ہوسکے آج ضرورت ہیکہ ہم دینی علوم سے جڑے تاکہ اچھے اور برے کا علم بہ آسانی ہوجائے مفتی صادق مظاہری نے بتایاکہ کلام اللہ قرآن کریم بد نیتی، جھوٹ، زنا، حق تلفی،دنگا فساد، بدکلامی، اونچ نیچ اوردہشتگردی کاسخت مخالف ہے قرآن پاک کی تعلیم کا مقصد اصلاح معاشرہ اور امن کے ساتھ زندگی گذارناہے قرآن مقدس میں انسانیت اور اخلاقیات کا بول بالا ہے ملک کے مدارس سے ابھی تک لاکھوں طلباء تعلیم حاصل کرکے قوم کے مرد اور خواتین کو بیدارکرنے کا کام انجام دے رہے ہیں جوایک عظیم الشان کارنامہ ہے آپ نے فرمایاکہ کہ ہمارے علماء نے جس مقصد سے ایک عرصہ قبل ملک میں مدارس کی جو بنیاد رکھی تھی آج ہمیں اس مقصد میں بھرپور کامیابی مل رہی ہے مولانا حارث عالم دین اوراسلامی مفکرنے بیباک لہجے میںفرمایا ہے کہ ہماری کامیابی صرف اورصرف اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی تعلیم پر ہی منحصر ہے آپنے کہاہے کہ آج ملک میں بالخصوص پورے عالم میں مسلمانوں کی تباہی اور تنزلی کا سبب ہی اللہ اور اللہ کے رسول کی تعلیم سے دوری ہے۔ مولانا صادق مظاہری آپنے کہاکہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اللہ اور اللہ کے پیارے رسول کی اطاعت اپنے اوپر مقدم کریں اور اپنے بچوں اور اپنے بچیوں کو سب سے پہلے قرآن کی تعلیم سے روشناس کرائیں۔ مدرسوں کا مقصد قوم کے لوگوں کو ملک کی وفاداری کے ساتھ ساتھ اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کے لئے بیدار کرنا ہے مولانا نے فرمایاکہ قرآن پاک کی تعلیم سب سے اعلیٰ ہے ہمارے مدارس قرآن پاک کی تعلیم کو ہی عام کرنے کا کام انجام دے رہے ہیں۔