خواتین کی سکیورٹی کی صورت حال اچھی نہیں:نائیڈو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-March-2020

نئی دہلی،(یواین آئی)راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے آج کہا کہ خواتین نے ہر مورچے پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے لیکن ملک میں جنسی نابرابری اور خواتین کی سکیورٹی کی صورت حال ابھی بھی اچھی نہیں ہے۔مسٹرنائیڈو نے بین الاقوامی یوم خواتین سے پہلے جمعہ کو راجیہ سبھا میں خواتین اراکین اورملک کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس دن سماجی،معاشی،سیاسی اور دیگر علاقوں میں خواتین کی کامیابیوں کا ذکر کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی اس مورچے پر اب تک ہوئی ترقی اور مستقبل کی پالیسی پر بھی غور و خوض کیاجاتاہے۔اس سال یوم خواتین اتوار کو ہے اور اس دن پارلیمنت میں چھٹی ہونے کی وجہ سے مسٹر نائیڈو نے اپنا تبصرہ آج کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سبھی کے لئے یکساں حقوق اور عزت کےلئے ہمارے آئین میں جنسی برابری اور خواتین کو بااختیار بنانے پر زیادہ سے زیادہ زور دیاگیاہے۔سبھی مورچوں پر غیر معمولی کامیابی اور ترقی کے باوجود آج بھی جنسی برابری اور خواتین کو سکیورٹی کے معاملے میں ملک کافی پیچھے ہے۔خواتین کے خلاف جرم بڑھ رہے ہیں۔اس سے نمٹنے کےلئے صرف پولیس اور فوجداری انصاف نظام میں بہتری سے ہی کام نہیں چلے گا،سماج میں جاری ذہنیت میں بھی تبدیلی لانی ضروری ہے۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ملک میں چرکال سے خواتین کو عزت اور اہمیت دینے اور سماج کی ترقی میں ان کی کامیابیوں کے ذکر کی روایت رہی ہے۔خواتین نے ملک کی معیشت اور عوامی معاملوں میں اہم تعاون کیاہے اور لوپامدرا،گارگی اور میتری جیسی شخصیات اس کی مثال ہیں۔