دوگروپ میں مارپیٹ سے کئی زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-March-2020

سمستی پور (فیروز عالم) مفصل تھانہ حلقہ کے پناس گاؤں میں دو گروپ کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوئ جسکی وجہ سے ایک گروپ کے پانچ افراد بری طرح سے زخمی ہو گئے مقامی باشندوں نے آناً فاناً میں علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا جہاں پانچوں زخمی افراد کا جاری تھا کہ اسی درمیان ایک دلال نے دوسرے گروپ کے ایک شخص کو انجوری کرانے صدر اسپتال پہنچا اتنے میں پہلے گروپ کے لوگوں نے دلال کو دیکھ لیا دیکھتے ہی پہلے سے زیر علاج لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور دلال کو ہاسپٹل میں ہی پکڑ کر جم کر دھنائی کردی اسی درمیان دلال نے موقع کا فائدہ اٹھا کر کسی طرح وہاں سے بھاگ نکلا جب اسکی اطلاع مقامی تھانہ انچارج کو ہوئی تو مقامی تھانہ انچارج نے درجنوں پولیس اہلکار کو صدر اسپتال تفتیش کے لیے بھیج دیا،لیکن تب تک دلال وہاں سے فرار ہو گیا،واضح ہوکہ دلال پیشہ سے وکیل ہے اور سمستی پور سول کورٹ میں ہی کام کرتے ہیں۔