دو سگی بہنوں کو انکے بھائیوں نے عاشق کے ساتھ دھر دبوچا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-March-2020

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور کے پٹیل میدان گولمبر چوک کے قریب جمعرات کے روز اسوقت عجیب و غریب مناظر دیکھنے کو ملا جب دو سگی بہنوں کو انکے لواحقین نے بولیرو پر سوار اپنے عاشق کے ساتھ دھر دبوچا،ملی اطلاع کے مطابق سرائے رنجن تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں کی دو سگی بہنوں کا گاؤں کے ہی دو لڑکے سے گزشتہ 3 سالوں سے آنگھ مچولی چل رہا تھا،جمعرات کے روز دونوں عاشق نوجوان دونوں بہنوں کے بولیرو پر سوار کر گاؤں سے لے نکلے،جب اس کی اطلاع لڑکی کے لواحقین کو ہوئی تو لڑکی کے لواحقین موٹر سائیکل سے بولیرو کا پیچھا کرنا شروع کر دیا،آخر کا ضلع کلکٹریٹ واقع پٹیل میدان گولمبر چوک پر مذکورہ گاڑی کو کھدیڑ کر پکڑ لیا،بولیرو پکڑ میں آتے ہی لڑکی کی ماں نے اسمیں سے اپنی بیٹیوں کو نکال کر،کھڑی کھوٹی سنانے لگے ،اسی درمیان دونوں لڑکے بھاگنے لگے،جسے وہاں جمع ہو چکے لوگ اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار نے اسے کھدیڑ کر پکڑ لیا،گولمبر چوک پر تقریباً 10 منٹ تک چلے ہائی وولٹیج ڈرامے بازی کے بعد ٹاؤن تھانہ کی گشتی جیپ نے سبھی کو بیٹھا کر ٹاؤن تھانے لے گئی،خبر لکھے جانے تک سبھی سے تفتیش چک رہی تھی،جہاں ایک طرف معاملہ عشق و معشوقی کا لگ رہا ہے وہیں لڑکیوں کے لواحقین لڑکوں پر اغوا کا الزام لگا رہے تھے۔