زمینی تنازعہ کے سوال پر 2گروپ میں تصادم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-March-2020

ارول :(برکت اللہ راہی )ارول ضلع کے خان کنی گائوں میں دو گروپ کے درمیان زمینی تنازعہ کے سلسلے میں گولی باری ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اروند کمار اور وارڈ کائونسلر نتیا نند کے درمیان کئی دنوں سے زمینی تنازع چل رہا تھا آج پھر دونوں گروپ کے بیچ تصادم ہوا تصادم میں دونوں گروپ کے درمیان گولی باری ہوئی جس میں 2لوگ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو بہتر علاج کےلئے پی ایم سی ایچ بھیجا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی راجیو رنجن اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور قصورواروں کے خلاف معاملہ درج کیا ۔اس بیچ ارول ضلع کے کنجر باشندہ روشن کمار کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ۔ روشن کمار بائیک پر سوار ہوکر اپنے دوست سے ملنے جارہا تھا کہ راستے میں این ایچ 110کے پاس ڈمپر سے ٹکراکر اس کی موت ہوگئی ۔