سی جی ایچ ایس میں دواؤں اور ڈاکٹروں کی کمی نہیں :ہرش وردھن

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-March-2020

نئی دہلی،(یواین آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہےکہ مرکزی حکومت کے صحت سے متعلق منصوبے (سی جی ایچ ایس )میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ سینٹر اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعہ کو لوک سبھا میں وقفہ سوال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن سنگیتا کماری سنگھ دیو کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پچھلےپانچ برسوں میں سی جی ایچ ایس میں کافی اصلاحات کی گئی ہیں اور ابھی بھی حکومت اس میں اور اصلاح کرنے کےلئے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں فائدہ اٹھانے والے مختلف لوگوں سے مشورے مانگے گئےہیں اور ایک کمیٹی نے ان کا مطالعہ کیا ہے اور اپنی کچھ سفارشات بھی دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے 72 شہروں میں مرکزی حکومت کے صحت سے متعلق منصوبے(سی جی ایچ ایس)مہیا ہے اور پورے ملک میں 329ایلوپیتھک ویلنیس سینٹر اور 86آیوش سینٹر ہیں اور یہ اپنے رول کو بخوبی ادا کررہے ہیں۔