کھیل

شکھرنے کورونا کے خلاف احتیاط کی اپیل کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-March-2020

نئی دہلی،(یو این آئی ) ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز شکھر دھون نے جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے پھیلنے کی رفتار کو دیکھتے ہوئے کچھ سطروں کے ذریعے لوگوں سے احتیاط اور جنتا کرفیو پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔شکھرنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگ محفوظ اور محتاط رہیں ۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہاکہ “کورونا کے لیے کر دیں گے ہم چیر بندے، ہندوستانیوں کو پورا ہے یقین بندے ، بیٹھ جاؤ گھر پر تم بھی سب کے سب، پھیلا دیں گے پھر ہم خوشیوں کے رنگ۔”قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملک کو خطاب کرتے ہوئے ہم وطنوں سے 22 مارچ کو جنتا کرفیو پر عمل کرنے کی درخواست کی تھی جس کا وسیع اثر دیکھنے کو بھی مل رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper