فروغ اردو کےلئے ایک روزہ سمینار کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-March-2020

گوپال گنج :(ارون مشرا)اردو زبان کی ترقی کو لیکر کابینہ سکریٹریٹ کے ذریعہ ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سمینار کلکٹریٹ احاطہ میں ہوا ۔ جس کی صدارت ایس ڈی او صدر سورج پرتاپ گپتا ، اورایس ڈی او ہتھوا راکیش کمار نے کی ۔ دونوں افسران کے ذریعہ اردو کی خوبصورتی پر روشنی ڈالتے ہوئے زبان کی مضبوطی کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وہیں اسکول کالج کے 148طلبا اور طالبات نے اپنی باتوں کا اظہار کیا ۔ سمینا ر کے بعد حصہ لینے والے طلبا کے درمیان حوصلہ افزائی رقم اور سرٹیفکٹ تقسیم کیا گیا ۔ جبکہ سمینار میں موجود مولانا مظہر الحق فائونڈیشن کے صدر آفتاب عالم نے لواحقین سے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو شروع سے ہی اردو کی تعلیم دیں ۔ وہیں سکریٹری شاہ عالم نے اردو کی ترقی مسائل اور حل پر اپنی اپنی باتیں رکھیں ۔ جبکہ ذوالفقار احمد ، مولانا رفیق احمد ، ظہیر احمد ندوی ، علی حسین صدیقی ، سبحان علی ، وجہہ الحق ، محمد جاوید ، اشفاق خان ، شادمان علی وغیرہ نے اپنی باتیں ظاہر کی۔ اس موقع پر اردو مترجم ہتھوا محمد اشفاق عالم ، محمد صاحب جان ، آفتاب الرحمان انصاری ، نیہال احمد وغیرہ موجودتھے ۔