مصنفین اور ادیبوں کی کتا بیں چھپوا نے میں انکی میں ذا تی طور پر مدد کرونگا:ضلع انچارج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-March-2020

بیدر۔(افسر علی نعیمی ندوی)بیدر ضلع کے ادبی حلقوں میں مصنفین اور ادیبوں کی زبوں حا لی کی وجہہ سے وہ اپنے کتا بوں کو شائع کرا نے سے محروم ہیں۔ان کیلئے ما لی مدد کی ضرور ت ہو گی۔یہ بات بیدر ضلع انچارج وزیر مسٹر پر بھو چو ہان نے بتا ئی۔ وہ شہر کے رنگ مندر میں کنڑا سا ہتیہ پریشد کی جا نب سے منعقد تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بتا یا کہ وہ اپنے ذاتی خرچے سے 5 مصنفین کی کتا بیں شا ئو کروا ئینگے۔چو نکہ وہ مراہٹی زبان کے حا می ہیں ، لیکن اب کنڑا زبان بھی سیکھ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ مری رگوں میں کنڑا کا خون دوڑ رہا ہے۔کنڑا زبان کی تہذیب و رمدن سے میرا گہرا رابط ہے ۔ سرحدی علا قوں میں جہاں کنڑا زبان کے تعلیم یا فتہ افراد کی کمی ہے اسکو دور کر نے کیلئے میرے ذہین میں منصو بے ہیں۔اور رکن اسمبلی و وزیر کی ذمہ دا ری کو نبھا تے ہو ئے تمام دیہی علا قوں میں کنڑا زبان کو نا فذ کر نے کی کوشیش کر رہے ہیں۔اسکے علا وہ اسکو لوں میں کنڑا زبان کے اسا تذہ کی کمی کو دور کر نے کیلئے حکو مت سے نما ئندگی بھی کی گئی ہے، کنڑا زبان کی ترقی کیلئے پو ری ایما نداری سے کام کر رہا ہوں۔انہوں نے بتا یا کہ بیدر ضلع میں کنڑا بھون کی تعمیر کیلئے پہلے سے ہی گرانٹ جا ری کی گئی ہے، اور کنڑا بھون کی تعمیر میں آنے وا لے سبھی رکا وٹوں کو بہت جلد دور کر دیا جا ئیگا۔اور اسکے افتتاح کیلئے ریا ست کے وزیر اعلی مسٹر بی ایس یڈ یورپاکو مدعو کیا جا ئیگا۔انہوں نے مزید بتا یا کہ وزیر اعلی بی ایس یڈ یو رپا اس علا قے کی ترقی کیلئے مکمل تعا ون کر رہے ہیں، بسوا کلیان میں انو بھا ئو منٹپ کیلئے 150 کروڑ رو پئے جا ری کئے ہیں۔اسکے علا وہ بیدر ضلع میں کئی ترقیا تی کام انجام دئے ہیں جس کی مثال بیدر سے شہری ہوا با زی سرویس کا شروع ہو نا، رنگ مندر کا نام تبدیل کر تے ہو ئے پو جیہ چن بسوا پٹہ دیو رو رنگ مندر رکھا گیا ہے بیدر میں ریا ستی سطح کا ’’جا نوروں کا میلہ‘‘ کی تقریب منعقد کی گئی۔اسی طرح سے اور بھی کئی ترقیا تی کام انجام دئے جا رہئے ہیں۔اس مو قع پر بیدر ضلع پنچایت صدر شریمتی گیتا پنڈت چدری نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہر شخص کا کام ہے کہ وہ کنڑا زبان کی ترقی اور اسکی حفا ظت کر تے ہو ئے ہر ایک کام کو انجام دیں۔اسکے علا وہ پرائمری سطح پر کنڑا زبان میں تعلیم کیلئے جدو جہد کر نی چا ہئے۔اس مو قع پر سابق وزیر و بیدر کے رکن اسمبلی جناب رحیم خان نے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے کنڑا زبان کی ترقی کا حا می رہا ہوں اور کنڑا بھون کی تعمیرکیلئے اپنے فنڈ سے 10 لا کھ رو پئے کا فنڈ دیا ہوں۔کنڑا ساہتیہ پریشد کے ضلع صدر مسٹر سریش چن شٹی نے افتتاحی کلمات ادا کئے۔