مفتی مدثرخان قادری آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی صدر منتخب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-March-2020

آگرہ(اظہر عمری) آل انڈیا علماء بورڈ کا وفد قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) راشد نسیم کی قیادت میںآگرہ پہنچا ، اس وفد میں قومی جنرل سکریٹری( خزانہ) وارث علی (اڈیسہ ) قومی نائب صدر نائب انصاری (مہاراشٹر) شامل تھے، بورڈ کے وفد نے مفتی مدثر خان قادری کے قومی صدر کی تقرری خط حوالے کرنےکیلئے پریس کانفرنس آگرہ میں منعقد کی ، جنرل سکریٹری راشد نسیم نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی اہم اجلاس اڈیسہ میں ہوئی تھی، جس میں قومی صدر کی تقرری کا فیصلہ لیا گیا، اجلا س میں قومی جنرل سکریٹری وارث علی نے مفتی مدثر خان قادری کے نام کی تجویز پیش کی ، مفتی مدثر خان کے نام پر تمام ممبروں نے رضامندی دی، راشد نے کہا کہ ہم تمام ممبران مفتی صاحب کو تقرری خط دینے کیلئے آگرہ آئے ہیں۔