دنیا بھر سے

چین میں مقامی طور پر کرونا وائرس کے مریض دوسرے روز بھی ناپید!

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-March-2020

بیجنگ،چین میں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کے بعد مسلسل دوسرے دن کسی شہری کو چین میں وائرس سے شکار ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چین میں کرونا کے حالیہ کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں سامنے آئے ہیں۔ملک کے قومی صحت کمیشن کے مطابق جمعرات کے روز ملک بھر میں 39 نئے کرونا کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تمام بیرون ملک سے چین سفر کرنے والوں میں سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 14 کیسز گوانگ ڈونگ، آٹھ شنگھائی اور چھ وفاقی دارالحکومت بیجنگ میں سامنے آئے ہیں۔اس کے علاوہ وباء کے چین میں مرکز اور ہوبائی صوبے کے دارالحکومت ووہان میں مسلسل دوسرے روز بھی کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔چین میں اب تک کرونا وائرس کے 80967 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 3248 افراد کرونا کے ہاتھوں اپنی جان کھو بیٹھے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper