ڈی ایم مہیندر بہادر سنگھ نے کامیاب طلباء کو اپنے دستر خوان پر مدعو کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-March-2020

مین پوری (حافظ محمد ذاکر)ضلع مجسٹریٹ نے بیسک ایجوکیشن کونسل کے اسکول میں تعلیمی سطح میں بہتری لانے کے لئے ایک شاندار پہل کی ،اور اس پہل کی سبھی نے تعریف کی ۔‘‘آپریشن اڑان‘‘ کے تحت منعقد امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ نے اہنے اہلِ خانہ کے ساتھ ناشتہ کیا ،اور اپنی رہائش گاہ پر چہل قدمی بھی کی ،کامیاب طلباء سے معہ اہل ِخانہ کے ساتھ مصافحہ کرکے ان کو اعزاز بخشاء،اور انکی حوصلہ افزائی کی ۔طلباء کو اعزاز دیتے ہوئے انہو نے کہاکہ یہ بچے دیش کا روشن مستقبل ہیں، بچوں کو قابل قدر بنانے اور انکی صلاحیتوں کو نکھار نے ،سنوارنے میں استاد کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ، استاد بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و نسق، ضبط اور عملی معلومات بھی دیں۔کونسل اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں بھی بہت صلاحیت ہے،صرف نکھار نے کی ضرورت ہے، صحیح سمت کے پیش نظر اساتذہ کو چاہئے کہ وہ بچوں کو پوری لگن محنت کے ساتھ تعلیم دیں ،اور ان کو آگے بڑھنے کی ترغیب دیں تاکہ یہ بچے ملک ،قوم کی تعمیر عمدہ طریقہ سے کر سکیں ۔ مسٹر سنگھ نے پرائمری اسکول دیو گنج کے آرین، پرائمری اسکول کاٹھ پور کے کمل شرما، پرائمری اسکول کچیلا کے منیش، نگلہ کیتھ کے آدتیہ، جو 50 میں سے 49 نمبر حاصل کیے۔اور پرائمری اسکول گوٹ پور کے ذیشان،کو معہ ان کے والدین سر پرستوں ایک تعریفی سرٹیفیکیٹ اور ایک علاماتی نشان دیکر حوصلہ افزائی کی،اس موقعہ پر انہو نے مزید زور دیکر کہا کہ اساتذہ بچوں پر محنت کریں ۔ مسابقتی امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کو بھی کلاس کے اساتذہ کے ساتھ اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی اہلیہ الپنا پرکاش، بیٹی مائرہ، مشیکا، ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر وجے پرتاپ، کامیاب طلباء کے والدین، اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔