کوروناسےبچنےکےلیےاحتیاطی تدابیرضروری:قمرمصباحی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-March-2020

سیتامڑھی،(اشتیاق عالم) بہارراجیہ شکچھک سنگھرس سمنوے سمیتی پٹنہ کےاعلان پربہارکےتقریباچارلاکھ اساتذہ کوروناجیسےانفیکشن سے بچنے کےلیے عوامی سطح پربیداری مہم چلاکرسماج کے تئیں اپنی مثبت سوچ کا اظہار کررہےہیں۔ کوروناوائرس اس وقت عالمی مسئلہ بن گیاہےجس سےبچنےکےلیے ہر ممکن قدم اٹھانےکی سخت ضرورت ہے کیونکہ جب تک انسان احتیاطی تدابیر اختیارنہیں کرےگاوہ کسی بھی وائرس کا شکارہوسکتاہے ایسی صورت میں ہم سبھوں کو وائرس سے بچنے کے طریقہ پرعمل کی ضرورت ہےمذکورہ خیالات کااظہار بہار اسٹیٹ اردوٹیچرس ایسوسی ایشن کےریاستی صدرقمرمصباحی نےنانپوربلاک کےددری پنچائت میں کوروناوائرس سےبچنےکےلیے چلائے جارہے بیداری مہم کے دوران کیا۔وہیں بہاراسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن سیتامڑھی کےضلع نائب صدرمحمد بابر علی نے کورونا جیسےوائرس سےبچنےکےلیے سماج ومعاشرہ کےافرادکوصابن سےہاتھ دھلواکر وائرس سےبچنےکاطریقہ بھی بتایاجس میں انہوں نےصاف صفائی پرزور دیتے ہوئےکہاکہ ہرطرح کی گندگی سے بچنےکی ضرورت ہےموقع پرآصف بابو،محمد صدر عالم، معراج بابو، ستارے بابو، محمد عاشق، عمار فیصل،عبدالغفار،عرفان علی، فرحان، امان اللہ،محمد شوکت،شمس فیصل موجود تھے ۔