کورونا سے بچائوکیلئے اتھاریٹی نے اٹھائے احتیاطی قدم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-March-2020

بیگوسرائے :(محمد کونین علی)سول کورٹ میں ضلع لیگل اتھاریٹی کے سکریٹری ستیش کمار جھا نے چیف جج ٹھاکر امن کمار سمیت قانون افسر رگھویر پرساد ، میناکماری ، راجیو کمار ، راجیو رنجن ، روی رنجن ، سنیل کمار ، افضل عالم ، اویناش کمار ، سندیپ چیتن ، بھاویکا سنہا ، شبنم ، نیہا نیر ، اجئے مشرا ، وکاس کمار ، موہنی کماری ، کلپنا بھارتی ، کے ساتھ مل کر عدالت احاطہ میں لوگوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کےلئے دن میں کم سے کم تین دفعہ صابن سے ہاتھ دھونے کو کہا اور سیکڑوں لوگوں کے بیچ صابن مفت بانٹی ،۔اس موقع پر سکریٹری شری جھا نے لوگوں کو بھیڑ سے الگ رہنے کی صلاح دی اور کہا کہ 22 مارچ کو اعلان جنتا کرفیو کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس دن صبح 7بجے سے رات 9بجے تک اپنے گھر میں ہی پریوار کے ساتھ رہیں ۔گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ شری جھا نے آگے بتایا کہ 22مارچ کو اعلانیہ جنتا کرفیو کو کامیاب بنانے کےلئے تمام پی ایل بی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقہ میں لوگوں کو اس کے متعلق بیدار کریں ۔ اس پیغام کو تمام لوگوں تک پہنچائیں ۔