ہولی کے مدنظر تھانہ احاطہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-March-2020

حسن پور ہ؍سیوان :(راجیش کمار )ایم ایچ نگر تھانہ حلقہ میں آئندہ ہولی تہوار کو دیکھتے ہوئے بدھ کو امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی ۔ یہ میٹنگ تھانہ انچارج ابھیشیک کمار کی قیادت میں اور بی ڈی او ڈاکٹر دیپک کمار سنگھ کی صدارت میں منعقد کی گئی ۔ اس دوران بلاک کے تمام پنچایتوں کے عوامی رہنمائوں اور دیگر دانشوران نے حصہ لیا ۔ اس دوران بی ڈی او ڈاکٹر دیپک کمار سنگھ نے تمام لوگوں سے ہولی تہوار کے مدنظر امن رکھنے کی اپیل کی ۔ وہیں تھانہ انچارج ابھیشیک کمار نے موجود لوگوں سے کہا کہ ہولی کو لیکر تھانہ حلقہ کے مختلف علاقہ کے چوک چوراہے پر پولس انتظامیہ کے ذریعہ سخت چوکسی کی جائے گی ۔ کسی طرح کی پریشانی ہونے پر آپ تھانہ کو اطلاع کریں ۔ تاکہ ہولی میں سماج مخالف عناصر پر لگام لگایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہولی تہوار پر ڈی جے پر سخت پابندی ہے اگر ڈی جے بجاتے پکڑے گئے تو ان پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر موجود تمام لوگوں کو ہولی کو دیکھتے ہوئے آپسی اتحاد بنائے رکھنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر پرمکھ رہنما نعمان احمد ، حامد رضا عرف ڈبلیو خان ، موتی لال پرساد ، انیل سنگھ ، چھوٹے لال ساہ ، منوج گپتا ، سریندر پرساد ، گوپال ساہ ، اننت سہنی ، پنٹو خان ، شمبھو یادو ، کرشنا شیکھر جیسوال ، جگ لال یادو ، نرملا دیوی سمیت سیکڑوں لوگ موجود تھے ۔