ہڑتالی اساتذہ کا پٹنہ میں مظاہرہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-March-2020

پٹنہ: مساوی کام کیلئے مساوی تنخواہ سمیت دیگر مطالبات کی حمایت میں پچھلے کئی دنوں سے کانٹریکٹ اساتذہ کا مظاہرہ جاری ہے۔ ٹیچروں نے درس وتدریس کاعمل ٹھپ کرتےہوئے ریاست کے مختلف مقامات پر مظاہرہ کررہے ہیں۔ حکومت کی بار بار گذارش کے باوجود ہڑتالی اساتذہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ مظاہرہ کے سلسلے میں آج ایک بار پھر اساتذہ نے سڑکوں پر ہاتھ میں کٹورا لے کر مظاہرہ کیا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں مساوی کام کے عوض مساوی تنخواہ اوردیگر سہولت جلد سے جلد دی جائے۔