یہ مشکل دور ہے، لوگ گھروں میں رہیں : شاستری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-March-2020

نئی دہلی، (یو این آئی ) ٹیم انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری نے لوگوں سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔کورونا کی وجہ سے حکومت ہند نے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی اپیل کی ہے جو 14 اپریل تک چلے گا۔ اس دوران بہت سے لوگوں کے گھروں سے نکلنے کی خبریں آرہی ہیں۔شاستری نے کہاکہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ یہ کافی مشکل وقت ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں صرف کورونا وائرس گھوم رہا ہے۔ آپ محفوظ رہیں۔شاستری سے پہلے ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی، کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں نے بھی لوگوں سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔