بے روزگاری ہٹاؤ یاترا سے این ڈی اے لیڈران میں اضطراب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2020

پٹنہ: حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ صرف 4ضلعوں کے ایک ایک سب ڈویزن میں بے روزگاری ہٹاؤ یاترا میں امڈی بھیڑ سے این ڈی اے کے لیڈران گھبراگئے ہیں ابھی تو پورا بہار گھومنا باقی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جنتا دل یو کے لیڈران جو اعداد وشمار پیش کررہے ہیںان میں ان سوالوں کا بھی جواب ہونا چاہئے جسے وہ ہمیشہ پوچھتے رہتے ہیں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کو بتانا چاہئے کہ 15 برسوں میں  ریاستی حکومت نے کتنی نوکریاں دی ہیں۔ اس کا ضلع وار اور ذات کے حساب سے بھی اعداد وشمار پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 15سالوں میں کتنے بے روزگاروں نےروزگار کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے اس کی پوری تفصیل عام کرنی چاہئے۔