رسوئیا کی اجرت 2000روپے کرنے کے لئے مرکز کو خط لکھا گیا ہے:وزیرتعلیم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-March-2020

پٹنہ: بہار اسمبلی میں آج رسوئیا کی اجرت میں اضافہ کے لئے بی جے پی کے متھلیس تیواری نے وقف صفر کے دوران سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ رسوئیا کو صرف1500 ماہانہ دیئے جاتے ہیں جو کافی کم ہے۔ وزیرتعلیم کرشن نند ن پرساد ورما نے کہا کہ فی الوقت رسوئیا کو ریاستی حکومت00 9 روپے اور مرکزی حکومت 600 روپے کل 1500 روپے دیئے جارہے ہیں۔ حکومت بہار نے رسوئیا کی اجرت 2000 روپے کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو خط لکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک سال گزر گیا لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔