سماج وادیوں کی کوشش کوئی بھوکا نہیں رہنے پائے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-March-2020

آگرہ(اظہر عمری)شہر کی سماجی کارکن اُور سماج وادی پارٹی کے جنوبی اسمبلی سیٹ کی سابق اُمیدوار چھما جین سکسینا نے سماج وادی پارٹی قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مختلف مقامات پر جاکر کھانے کی اشیاء تقسیم کیں، قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ سماج وادی کی کوشش یہ ہونی چاہئے کہ کوئی بھوکا نہ رہے ،چھما جین نے کہا کہ ملک میں لاک ڈائون ہے جس کی وجہ سے روزانہ غریب عوام کو بھو ک کا سامنا کرنا پڈرہا ہے، اگر پارٹی صدر کی ہدایت بھی نہیں ہوتی تو بھی میں اور میرا کنبہ یقینی طور پر غریب عوام کی مدد کے لئے آگے آتے ، میرے شوہر دنیش ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،