وزیراعلی کمل ناتھ نے دیا استعفیٰ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-March-2020

مدھیہ پردیش:مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے فلوٹ ٹیسٹ سے پہلے ہی آج اپنا استعفیٰ گورنر لال جی ٹنڈن کو سونپ دیا ۔ اس سے پہلے انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگایا کہ ہماری حکومت کے خلاف سازش کرکے عوام کی منتخب حکومت کو گرانے کا کام کیا گیا۔ انہوں نے تقریباً 15منٹ تک میڈیا سے خطاب کیا اور اپنی حکومت کی کامیابیاں بتائیں اور موجودہ سیاسی حالات کا بھی ذکر کیا۔ ساتھ ہی کمل ناتھ نے کہا15 مہینوں میں ہم نے کسانون کیلئے کافی کام کیا ہے۔ ہم نے کسانوں کے قرض معاف کرنے کیلئے قدم اٹھائے ہیں۔آخر کار انہوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفی گورنر کو سوپنے جارہےہیں۔مدھیہ پردیش میں پندرہ روز سے زیادہ وقت سے جاری سیاسی ہلچل کے درمیان آج وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنا استعفی گورنر لال جی ٹنڈن کو سوپنے کا اعلان کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے تقریباً 15ماہ پرانی کمل ناتھ حکومت کا گن طے ہوگیا۔ وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنی رہائش گاہ پر بلائی گئی پریس کانفرنس میں گورنر کو استعفی دینے کا اعلان کیا۔