Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-March-2020
تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
40 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
3 افراد
اجزاء
چکن بریسٹ آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا لہسن ایک کھانے کے چمچ
میدہ تین چوتھائی پیالی
کارن فلار آدھی پیالی
کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
چکن بریسٹ کو اسٹرپس میں کاٹ لیں ،پھر ایک پیالے میں نمک لہسن ،لال مرچ اور سویا ساس ڈال کر ملائیں اور چکن اسٹرپس کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں
گہرے پیالے میں میدہ ،کارن فلار ،نمک،کالی مرچ ،میٹھا سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے تین سے چار منٹ پھینٹیں
پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے ٹھنڈا یخ پانی ڈالتے ہوئے پھینٹ لیں۔4کڑاہی میں ڈیپ فرائینگ کے لئے کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں
ایک ایک کرکے چکن اسٹرپس کو تیار کئے ہوئے آمیزے میں ڈپ کرکے ہلکے سنہری فرائی کرلیں