کوہلی دنیا کے سب سے بڑے بلے باز: چندرپال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-March-2020

ممبئی ،(یو این آئی)ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان شیونارائن چندرپال نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی دنیا کے بہترین بلے باز اور ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔چندرپال روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز 2020 سیریز کے لئے حال ہی میں ہندوستان آئے تھے۔ لیکن کورونا وائرس کے خدشات کے سبب ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا ہے۔چندرپال نے کہا کہ ظاہر ہے کہ وراٹ کوہلی کھیل کی ضروریات کے مطابق کام کر رہے ہیں اور اس کا نتیجہ ہے کہ وہ فٹنس کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔ نیز وہ مہارت پر بھی کام کرتے ہیں۔ کوہلی ہمیشہ ان لڑکوں میں شامل رہے ہیں جو بہتر مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ اور انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے۔اپنے کھیل پر سرفہرست برقرار رہنا آسان نہیں ہے۔ اگر آپ اپنے کام میں مناسب طور پر شامل ہیں تو ، مناسب نتیجہ سامنے آئے گا ۔دریں اثنا ، اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز مختصر کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتملل ہے۔