40.1لاکھ روپے لوٹ کا ملزم گرفتار،روپے برآمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2020

مدھوبنی،(سفیان)،راج نگر تھانہ حلقہ کے رام پٹی میں 5مارچ کو ہوئے چھنتئی کے واقعہ کا جمعہ کو پولس نے اس واقعہ میں شامل ایک شخص کو گرفتار کر اس پورے معاملے کا خلاصہ کردیا ہے۔ گرفتار شخص سے چھینے گئے روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ جمعہ کو صدر ایس ڈی پی او کامنی بالا نے اس معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے پریس کو بتایاکہ 5مارچ کو رام پٹی بینک میں روپیہ جمع کرنے جارہے جیوچھ چودھری سے دوموٹر سائیکل جرائم پیشوں نے ایک 40.1لاکھ روپے جھپٹا مار کر چھین لیا تھا۔ متاثر شخص کی درخواست پر راج نگر تھانہ میں مقدمہ نمبر 2020/72 کے تحت معاملے کو درج کیا گیا تھا۔ واقعہ کے رپورٹ کے بعد پولس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر سب ڈویزن پولس افسر کی قیادت میں ایک جانچ ٹیم کی تشکیل کی گئی۔ جانچ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کرشنا یادو کو کٹیہار کے روتارا تھانہ حلقہ کے نیا ٹولہ سے گرفتار کر معاملے کا خلاصہ کیا۔ گرفتار جرائم پیشہ اپنا گناہ قبول کرتے ہوئے واقعہ میں شامل دوسرے جرائم پیشوں کے نام کا بھی خلاصہ کردیا ہے۔ گرفتار جرائم پیشہ سے چھینے گئے روپے میں سے 30.1لاکھ کی برآمدگی بھی کی گئی ہے۔ وہیں واقعہ میں شامل دوسرے جرائم پیشہ شیوم کمار کو پکڑنے کے لئے پولس لگاتار چھاپہ ماری کررہی ہے۔ ایس ڈی پی او نے بتایاکہ جانچ ٹیم میں شامل پولس افسران دیویندر یادو امرت کمار ساہ ، انوج کمار، مہیش پرساد یادو، پرشتم کمار، سپاہی سریس کمار، مسیح امپوکماری، سپاہی نتیش کمار یادو، اور سپاہی دیوانہ کمار کو قابل تعریف کام کے لئے انعام سے نوازا جائے گا۔