کورونا وائرس کی روک تھام، فاروق عبداللہ نے مزید 50 لاکھ روپےدیئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-March-2020

سری نگر،(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے کنگن اور بیروہ کے ہسپتالوں کے لئے 25 پچیس لاکھ روپے دیئے۔اس سے قبل انہوں نے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چوٹ صورہ کے لئے 50 لاکھ اور گاندربل و بڈگام ضلع ہسپتالوں کے لئے 25 پچیس لاکھ روپے دیئے تھے۔اس کے علاوہ پارٹی کے شمالی کشمیر کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے بھی وبائی بیماری کورونا وائرس سے بچاؤ کاروائیوں کے لئے اپنے ایم پی فنڈ میں سے ایک کروڑ روپے دینے کی سفارش کی۔ ان رقوم میں سے بانڈی پورہ اور کپوارہ اضلاع کے لئے 30 تیس لاکھ روپے جبکہ بارہمولہ کے لئے 40 لاکھ روپے صرف کئے جائیں گے۔نیشنل کانفرنس جنوبی کشمیر کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی کل اپنے ایم پی فنڈ میں سے جنوبی کشمیر کے 4 اضلاع کے ہسپتالوں کے لئے ایک کروڑ روپےمنظوری دی تھی۔