Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

اہم خبریں

آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملے میں ملزم کرشچن مشیل کی ضمانت کی درخواست کو سپریم کورٹ مسترد کردیا….

Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز نیٹورک:   |  Apr 22,  2020 

 نئی دہلی،22اپریل ( اے یوایس ) آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملے میں ملزم کرشجن مشیل کی ضمانت کی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو برقرار رکھا کہ مشیل کا معاملہ عبوری راحت دینے کے معیار میں نہیں ہیں۔مشیل نے اپنے درخواست میں کہا تھا کہ ان کی عمر 59 سال ہے اور ان کی صحت خراب ہے، جو انہیںکروناوائرس کا آسان شکار بنا سکتا ہے۔ان کی درخواست میں ایک سپریم کورٹ حکم کا بھی حوالہ دیا گیا، جس میں ریاستوں اورمرکزکے ماتحت ریاستوں میں اعلی سطحی کمیٹیوں کی تشکیل کرنے اور قیدیوں کا تعین کرنے کے لئے کہا گیا تھا، جو COVID-19 کے پیش نظر جیلوں میں گنجان سے بچنے کے لئے پیرول پر رہا کئے جا سکتے ہیں۔پٹیشن میں مشیل نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرے کو ضمانت کی بنیاد بنایا تھا۔اس سے پہلے دہلی ہائی کورٹ نے کرشچن مشیل کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔کرشچن مشیل نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کہا تھا کہکووڈ -19 کے چلتے اسے ضمانت دی جانی چاہئے۔ہائی کورٹ سے پہلے سپریم کورٹ نے مشیل کی عرضی پر سماعت کے بعد ملزم کو دہلی ہائی کورٹ جانے کو کہا تھا۔ مشیل نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس کا صحت پہلے سے ہی خراب ہے ایسے میں اس کروناوائرس انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے کسی دوسرے قیدی کے مقابلے. لہذا اسے ضمانت دی جائے۔

About the author

Taasir Newspaper